28 مئی 2014 - 11:38
شام میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ جاری

شام کے صدارتی انتخابات میں آج بیرون ملک ووٹنگ ہورہی ہے۔ شام کے دو لاکھ باشندے بیرون ملک مقیم ہیں جو انتالیس سفارتخانوں میں صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  شام میں یہ پہلے صدارتی انتخابات ہیں جن میں تین امیدوار شرکت کررہے ہیں۔ بیرون ملک ووٹ ڈالنے کے لئے شام کے باشندوں کے پاس پاسپورٹ اور اس پر قانونی راہوں سے ملک سے باہر جانے کی مہر لگی ہونی چاہیے۔ واضح رہے فرانس جرمنی اور بلچیم جیسے جمہوریت کے دعویدار یورپی ملکوں نے شام کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی اجازت نہیں دی ہے۔ بعض ملکوں میں سفارتخانے کے بند رہنے کی وجہ سے ووٹنگ کا امکان نہیں ہے جس کا تدارک کرنے کے لئے شام کی حکومت نے ان ملکون سے دمشق کے انٹرنیشنل ایرپورٹ تک کے لئے براہ راست پرواز کا انتظام کیا ہے جس سے شامی باشندے دمشق آکر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں اور اسی دن واپس جاسکتے ہیں۔ جرمنی، فرانس اور بلجیم میں شام کے باشندوں نے ووٹنگ کی ممانعت پر احتجاج کیا ہے۔ شام میں تین جون کو صدارتی انتخابات ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲